سیالکوٹ (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان سے کسی معقول بات کی توقع نہیں ٗسوشل میڈیا پر گالیاں نکالنے کو سیاست نہیں کہتے ٗ سپریم کورٹ پر اعتماد نہ کر نا آئین کی خلاف ورزی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمر ان خان سے منطقی بات کی توقع نہیں رکھی جاسکتی وہ اپنی بات سے خود ہی مکر جاتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ سوشل میڈیا پر گالیاں نکالنے کو سیاست نہیں کہتے۔ ہم نے سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد کیا ہے اس پر اعتماد نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کا عظیم ورثہ ہے اس کا زندہ رہنا وفاق کیلئے ضروری ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری کو ٹریننگ دینے والوں کو سمجھنا چاہئے کہ میثاق جمہوریت پر دونوں جماعتوں کا اتفاق ہے۔وزیر دفاع نے کہاکہ پاناما لیکس کبھی بھی کوئی مسئلہ نہیں تھا، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا بحران تھا جو کافی حد تک حل ہوچکا ہے ۔
پانامہ لیکس سے یہ مسئلہ بڑا ہے مگر اب یہ بھی ۔۔۔۔ وزیر دفاع نے بڑا اعلان کر دیا ،
11
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں