جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کاکون ساطیارہ بغیررن وے کے لینڈنگ کرسکتاہے ،سابق آرمی چیف جنر ل راحیل شریف کوخراج تحسین

datetime 9  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے چیئرمین ایئر مارشل ارشد ملک قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے دفاعی پیداوار کو بتایا ہے کہ ترکی کو دو ماہ کے اندر باون عدد تربیتی جیٹ طیارے سپر مشاق فراہم کرنے کے طریقہ کارکو حتمی شکل دی جارہی ہے جب کہ قطر کو مارچ یا اپریل میں چھ سپر مشاق طیارے فراہم کئے جائیں گے۔ مجلس قائمہ کا اجلاس ، صدر مجلس خواجہ سہیل منصور کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

شرکاءاجلاس نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اسی رفتاراور عزم کے ساتھ عوام کے تحفظ کا مشن جاری رکھیں گے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایئر مارشل ارشد ملک نے بتایا کہ ابتدائی تربیت کے لئے تین سو سپر مشاق طیارے تیار کئے گئے ہیں ۔ یہ طیارہ رن وے کے بغیر بھی لینڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔گذشتہ چھ ماہ کے دوران نائیجریا‘قطر اور ترکی کو تربیتی طیارے فراہم کرنے کے معاہدے کئے گئے ہیں۔ ان دفاعی معاہدوں کی بدولت پاکستان کو خطیر زرمبادلہ حاصل ہوگا ۔ حالیہ چار ماہ کے دوران نائجریا کو چار تربیتی طیارے اور ماسٹر ٹرینرفراہم کرچکے ہیں جب کہ زمبابوے ‘ تنزانیہ ‘کیمرون اور دیگر ممالک بھی تربیتی طیارے حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ ستر عدد جے ایف تھندر لڑاکا طیارے پاکستان ایئر فورس کے حوالے کئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…