پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک خاندان کے تقریباً 50 افراد کی محکمہ صحت میں سرکاری ملازمت کا انکشاف،سپریم کورٹ کانوٹس

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں ایک خاندان کے تقریباً 50 افراد کی محکمہ صحت میں سرکاری ملازمت کا انکشاف ہوا جس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس معاملے کا نوٹس لے لیا۔ سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی مختلف اسامیوں پر ایک ہی خاندان کے 50 کے قریب افراد بھرتی کیے گئے ہیں جن میں سے کئی افراد تو ایک ہی ہسپتال میں ملازم ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی مطابق محکمہ صحت سندھ میں ویکسینیٹر سے لے کر سیکیورٹی گارڈ اور ٹیکنیشن تک کے عہدے پر ہونے والی تقرریوں نے سپریم کورٹ کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرائی جو بدھ 7 دسمبر سے اس معاملے کی سماعت شروع کرے گی۔ یہ معاملہ پہلی بار اس وقت سامنے آیا جب ایک شخص نے پٹیشن میں شکایت کی کہ صوبائی محکمہ صحت نے 48 کزنز کو ضلع گھوٹکی میں بھرتی کیا ہے۔

محکمہ سندھ میں ان بھرتیوں کے خلاف درخواست دینے والافرمان علی بھی اسی محکمہ کاملازم ہے ۔جس نے ایک غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ’2008 سے اب تک چدھڑ خاندان کے تقریباً 4 درجن افراد کو بھرتی کیا جاچکا ہے اور یہ سب آپس میں کزن ہیں‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خاندان کی کئی افراد کو نچلے عہدوں پر بھرتی کیا گیا لیکن فوری طور پر انہیں ترقیاں دے دی گئیں۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت سکندر علی مندھڑو نے کہا کہ وہ معاملے سے لاعلم ہیں تاہم وہ اس کا جائزہ لیں گے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…