ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

بارشیں کب ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں رواں ماہ دسمبر بارشیں اور برفباری معمول سے کم ہو گی جبکہ جنوری میں تقریباً نارمل ہوں گی ،آبی ذخائر مزید کم ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے دسمبر 2016 اورجنوری 2017 کی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق دسمبر میں بارشیں اوربرفباری معمول سے کم جبکہ جنوری میں تقریباً نارمل ہوں گی ،پنجاب اورخیبرپختونخوا ہ میں سموگ اوردھند چھائی رہے گی جس کی شدت ملی جلی ہوگی ، دن کے وقت درجہ حرارت بھی معمول سے قدرے زیادہ رہے گا۔محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ کم بارشوں کے باعث آبی ذخائرمزید کم ہو جائیں گے۔
واٹر مینجمنٹ حکام اورصارفین پانی کے استعمال میں اتنہائی احتیاط سے کام لیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کئی رو زتک بارش کا کوئی امکان نہیں۔کوئٹہ میں موسم کی صورتحال یکسر تبدیل ہو رہی ہے دو ہفتوں کے دوران سرد و خشک رہنے والے موسم میں خشکی برقرار ہے تاہم سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
قلات جہاں گزشتہ ہفتے تک کم سے کم درجہ حرارت منفی چار ڈگری تک گر گیاتھاوہاں بھی اب سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح ڑوب اوردالبدین میں کم سے کم درجہ حرارت چھ اور خضدار میں کم سیکم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد و خشک رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…