منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

57 لاکھ 74 ہزارہنر مند پاکستانیوں نے وطن کیوں چھوڑ دیا؟بڑی وجہ سامنے آ گئی

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد کے بیرون ملک جانے کا رجحان بڑھنے لگا۔ گزشتہ دس برس میں ستاون لاکھ چوہتر ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک منتقل ہو چکے۔
ملک کا اصل سرمایا مسلسل لٹ رہا ہو تو ترقی کا خواب کیسے شرمندہ تعبیر ہوگا؟ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی بیرون ملک منتقلی کے رجحان میں غیر معمولی اضافہ ، ملک کا حقیقی سرمایہ لٹنے لگا۔
گزشتہ دس برسوں میں 57 لاکھ 74 ہزار اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد نے پاکستان چھوڑ دیا۔ ملک لاکھوں ڈاکٹرز ، انجینیئرز اور ہنرمندوں کی خدمات سے محروم ، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ دس برسوں میں 40 ہزار سے زائد انجیئنرز ، 13 ہزار سے زائد ڈاکٹرز ، سات ہزار اساتذہ ، اڑھائی لاکھ ٹیکنیشینز ، اڑتیس ہزار مینیجرز اور اڑھائی ہزار فنکار روزگار کیلئے ملک چھوڑ چکے ہیں۔
1 لاکھ 8 ہزار 634 اعلیٰ تعلیم یافتہ ، 1 لاکھ 37 ہزار 800 انتہائی ہنر مند جبکہ 23 لاکھ 68 ہزار ہنرمند بیرون ملک چلے گئے۔ یہی نہیں 6 لاکھ 97 ہزار نیم ہنر مند جبکہ 24 لاکھ 62 ہزارغیر ہنر مند افراد بھی ایک دہائی کے دوران پاکستان کو خدا حافظ کہہ گئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…