اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے وسط تک ملک کے بیشتر علاقوں بارش کا کوئی امکان نہیں ،محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں می موسم سر اور خشک رہے گا ٗمیدانی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔سب سے کم درجہ حرارت سکردومیں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے اور پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے وسط تک ملک کے بیشتر علاقوں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم مالاکنڈ، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔