پولیس کی نابینا افراد پر لاتوں،مکے اور لاٹھیوں کی بارش! وزیراعلی نے نوٹس لے لیا،بڑا حکم جاری کر دیا

4  دسمبر‬‮  2016

لاہور ( این این آئی) لاہور میں خصوصی افراد کی تقریب میں نابینا افراد سے بدسلوکی کی گئی ، مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے کے خواہش مند افراد کو آرٹ گیلری میں بند کردیا گیا،وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے الحمراء ہال سے جانے کے بعدنابینا افراد نے احتجاج کرتے ہوئے مال روڈ بلاک کر دی اور شدید نعرے بازی کی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں مال روڈ پر واقع الحمراء ہال میں خصوصی افراد کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تاہم نابینا افراد کو تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا ۔
ہال میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں اور سکیورٹی اہلکاروں میں دھینگا مشتی ہوئی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے تقریب میں لے جانے کا کہہ کر آرٹ گیلری میں بند کردیا گیا۔پولیس کا موقف ہے کہ نابینا افراد کو تقریب میں شرکت کے دعوت نامے جاری نہیں کئے گئے تھے، سکیورٹی کے مسائل کی خدشے کے پیش نظر انہیں تقریب سے دور رکھا گیا ہے۔
جبکہ نابینا افراد کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعلیٰ شہباز شریف سے مل کر انہیں اپنے مسائل بتانا چاہتے ہیں، ہم بھی اسپیشل ہیں،ہمیں کیوں روکا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے تقریب سے واپس جانے کے بعد نابینا افراد ہال کے باہر جمع ہوئے اور الحمراء ہال کے باہراحتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کی بدسلوکی اور تقریب میں شرکت نہ کرنے دینے کے خلاف نعرے بازی کیا ۔
اس کے بعد نابینا افراد نے احتجاج کرتے ہوئے مال روڈ بلاک کر دی جس کے باعث ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…