منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

رواں برس کتنے لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین پاکستان سے واپس اپنے وطن کو لوٹ گئے ٗرپورٹ سامنے آگئی

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ رواں برس 3لاکھ 80 ہزار سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین پاکستان سے واپس اپنے وطن کو لوٹ گئے جو 2007 کے بعد سے ہجرت کرنے والے افراد کی سب سے بڑی تعداد ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ہائی کمشنر (یو این ایچ سی آر) جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران ہجرت کرنے والے ان افراد کو ساڑھے 13 کروڑ ڈالر سے زائد مالی معاونت فراہم کی گئی۔اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں کریک ڈاؤن کے خوف اور رضاکارانہ لوٹنے والے مہاجرین کو دوگنا امداد کے اعلان کے بعد رواں سال جولائی کے بعد سرحد پر مہاجرین کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا۔
اقوام متحدہ کے مہاجرین کیلئے قائم ادارے کی ترجمان دنیا اسلم خان نے بتایا کہ ان کے اندازے سے کہیں زیادہ مہاجرین نے واپسی اختیار کی، صرف اکتوبر کے دوران 1 لاکھ 48 ہزار افراد واپس لوٹے جو اگست 2015 سے اب تک کی سب سے بڑی ہجرت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر یو این ایچ سی آر روزانہ ساڑھے 5 ہزار مہاجرین کو منتقلی میں مدد فراہم کرنے میں مصروف رہا، ایک اندازے کے مطابق پانچ لاکھ غیر رجسٹرڈ مہاجرین بھی اس برس افغانستان واپس گئے تاہم حکام ان کی درست تعداد سے آگاہ نہیں۔
اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا کہ پاکستان سے افغانستان لوٹنے والے مہاجرین کا مستقبل غیر یقینی ہے کیونکہ کئی سالوں تک جاری جنگ کے آثار اب بھی وہاں موجود ہیں۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2016 کے دوران جنگی حالات کے دوران 5 لاکھ افراد افغانستان کے مختلف علاقوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ترجمان دنیا اسلم خان کے مطابق اس بڑی تعداد میں لوگوں کی ہجرت کی وجہ سے بالخصوص محفوظ شہری علاقوں میں مقامی وسائل شدید متاثر ہورہے ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارے کے جاری بیان کے مطابق یکم دسمبر سے معمول کے مطابق رضاکارانہ واپسی کو روک دیا جائے گا جس کا دوبارہ آغاز مارچ میں ہوگا۔
یو این ایچ سی آر کے مطابق 2016 کے دوران 50 ہزار مہاجرین کو افغانستان واپس لوٹنا تھا ٗگزشتہ سالوں میں لگائے گئے اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ اب بھی 13 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ مہاجرین پاکستان میں موجود ہیں اس کے علاوہ مزید 5 لاکھ مہاجرین ایسے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں، ان افراد کی موجودگی سے پاکستان مہاجرین کی میزبانی کرنے والے اہم ترین ممالک میں سے ایک ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے مہاجرین کے قیام میں مارچ 2017 تک کا اضافہ کردیا ہے ٗکچھ افغان مہاجرین ایسے بھی ہیں جو 1979 میں سویت یونین کی ا?مد کے بعد ہی افغانستان چھوڑ گئے تھے اور کئی دہائیوں سے پاکستان میں موجود ہیں۔2002 میں اقوام متحدہ کے جاری کردہ رضاکارانہ واپسی پروگرام کے بعد سے 42 لاکھ افغان مہاجرین افغانستان واپس جاچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…