اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اراکین پارلیمنٹ کے لئے لیکچر سیریز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اراکین کو قومی اسمبلی میں موجود تجربہ کار اراکین اپنی مہارت کے شعبوں میں لیکچر دیں گے۔ذرائع کے مطابق یہ لیکچر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز(پپس) میں ہوں گے۔ اس کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ اس میں انڈسٹریز کے حوالے سے ملک پرویز ، فاٹا امور پر گلزار خان،دفاعی امور پر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ، رانا محمد افضل سمیت دیگر اہم اراکین اپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے لیکچر دیں گے۔