نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی بینک نے پاکستانی سفارتکاروں کو تنخواہوں کی مد میں جمع ڈالرچیکیں کیش کرنے سے انکار کر دیا اور نئی شرائط عائد کر دیں جس پر پاکستانی سفارتی مشن نے احتجاجی نوٹ بھارتی دفتر خارجہ میں جمع کرا دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سینئر پاکستانی سفارتکار نے بتایا ہے کہ اگر پاکستانی سفارتکاروں کا مسلہ حل نہ کیا گیا تو اسلام آباد میں بھارتی سفارتکاروں کے ساتھ بھی یہی سلوک روا رکھا جا سکتا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بھارتی اخبار کو بتایا کہ حکومت پاکستانی مشن کی شکایت پر غور کرے گی۔
پاکستانی سفارتی عملے کے مطابق انہیں اپنی خدمات انجام دینے میں مشکل درپیش ہے کیوں کہ جنوبی دہلی میں ان کے متعلقہ بینک نے کیش دینے سے انکار کر دیا ہے۔ بینک ہمیں ہماری ہی رقم دینے سے انکاری ہے۔ہم سے اضافی فارم بھرنے ، اخراجات کی تفصیلات اور ڈالر اسی بینک میں کیش کرنے کو کہا جا رہا ہے۔ ایک سفارتکار نے کہا کہ مشن نے احتجاجی نوٹ جمع کرا دیا ہے اور توقع کہ بھارت ہمیں اسلام آباد میں اس طرح کا سلوک روا رکھنے پر مجبور نہیں کرے گا۔ بھارت میں 8نومبر کے بعد کرنسی بحران کی وجہ سے پاکستانی مشن کی مشکلات برھ گئی ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ نے احتجاجی نوٹ موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر غورکیا جارہا ہے۔
بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ بڑا ہاتھ ہو گیا
3
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں