ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

صوبے کے چارہسپتالوں کو ماڈل ہسپتال بنانے کا فیصلہ ،ان میں کیاکیاسہولتیں ملیں گی ؟اہم انکشاف

datetime 2  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر جناح ہسپتال لاہور ، الائیڈہسپتال فیصل آباد، بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی اور چلڈرن ہسپتال ملتان کو ماڈل ہسپتال کے طو رپر ڈویلپ کیا جائے گا ، اس منصوبہ پر اربوں روپے لاگت آئے گی ،منصوبے کے تحت ہسپتالوں کی موجودہ عمارتوں ، انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانا ، سیوریج سسٹم ، الیکٹریکل او رپلمنگ کے نقائص کو دور کر نا اور ہسپتالوں کو ایک نئی لک دینا ہے ،مذکورہ ہسپتالوں کے طبی آلات و مشینری کو بھی اوورحال کیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق نئے آلات بھی مہیا کئے جائیں گے ۔

انہوں نے یہ بات یہاں سول سیکرٹریٹ میں چاروں ٹیچنگ ہسپتالوں کو ماڈل ہسپتال کے مطابق ترقی دینے کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ ، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، کنسلٹنٹ ڈاکٹر حق نواز بھروانہ ، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت ، چاروں ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ایجنسی پنجاب IDAP کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں کی جینٹوریل سروسز،پلمبنگ ، لانڈری اور پرنٹنگ وغیرہ کا کام مکمل طور پر آؤٹ سورس کیا جائے۔انہوں نے چاروں ہسپتالوں کو ماڈل ہسپتال بنانے کے حوالے سے آرکیٹیکچرل ڈیزائننگ کی ضروریات ، جناح ہسپتال سے سیپیج دور کرنے ، بجلی کی وائرنگ ، واٹر سپلائی ، فلورنگ کی ضروریات اور اس پر اٹھنے والے اخراجات کے تخمینہ جات کے بارے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے اس سلسلہ میں ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے اور IDAP کے ساتھ کوآرڈینیشن میں تمام کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ٹیکنیکل کمیٹی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات ، چیف انجینئر بلڈنگ ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور IDAP کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ شامل ہوں گے ۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر کی ترقی اور مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے وزیر اعلی محمد شہباز شریف فراخدلی کے ساتھ اربوں روپے فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کم سے کم فنڈز میں بہتر سے بہتر نتائج کا حصول ٹارگٹ ہونا چاہیے تاکہ عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ان فنڈز کو بہترین طریقہ سے استعمال میں لایا جا سکے ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ مینیمم سروس ڈلیوری سٹینڈرڈ کو یقینی بنایا جائے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…