سمیعہ چوہدری کی پراسرارہلاکت ،نئے انکشافات ،کھانے میں شریک3 افرادکون تھے ؟معاملہ مزید الجھ گیا

1  دسمبر‬‮  2016

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورمیں ارکانِ اسمبلی کی سرکاری رہائش گاہ چنبہ ہاوس میں پراسرارطورپرمردہ پائی گئی مسلم لیگی کارکن سمعیہ چودھری کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔سمیعہ کی موت کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ چنبہ ہاوس میں پراسرارطور پرمرنیوالی سمیعہ کاکمرہ کھلا تھا، اندرسے کنڈی

نہیں لگی تھی، نعش پر کمبل پڑاتھا اور منہ سے جھاگ بھی نکل رہے تھے،پرس سے ملنے والامشکوک پاوڈر فرانزک لیب بھجوادیا گیا۔ تفتیشی حکام کو سمیعہ کے کمرے میں3افرادکی موجودگی کے شواہدبھی ملے ہیں، ان3افراد نے کسی نجی فوڈ کمپنی سے منگوایا ، کھانا اکٹھے بیٹھ کرکھایا۔

سمیعہ چودھری کے پرس سے ایک پڑیا بھی ملی جس میں ہلکیسیاہ رنگ کاپاوڈرتھا، دیگر شواہد کے علاوہ یہ پاوڈر بھی معائنے کے لئے فرانزک لیب بھجوا دیا گیاہے۔دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ سمیعہ کے

قتل یا خودکشی کے آثار نہیں ملے، کمرے کی اشیابالکل صحیح حالت میں تھیں۔ نعش دیکھ کرپتہ چلتا ہے کہ کوئی مزاحمت بھی نہیں کی گئی، تاہم موت کی اصل وجہ کاتعین کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ آنے پر ہی کیا جا سکے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…