اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بارش کہاں کہاں ہوگی ،محکمہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کردیئے . ملک سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں رات کے وقت ہلکی دھند کا سلسلہ صبح تک جاری رہا جس کے باعث درجہ حرارت میں دس ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ہوئی،
ہوا میں نمی کا تناسب چالیس سے نوے فیصد ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا، لاہور میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پچیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا. گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا. پشاور، سکردو، راولاکوٹ اور اسلام آباد میں چند مقامات پرہلکی بارش ہوگی جبکہ قلات ، کالام منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین مقام رہا، گوپس میں منفی دو اور ہنزہ میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔