اسلام آباد/لاہور(آئی این پی) نیشنل الیکٹر ک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 60پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے بجلی کی قیمتوں میں کمی اکتوبر کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 4روپے 72پیسے رہی تاہم اکتوبر میں صارفین سے 7روپے 33پیسے فی یونٹ وصول کیا گیا ۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ا طلاق 300سے کم اور یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا ۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاع کے الیکٹر ک کے صارفین پر نہیں ہو گا ۔
دوسری جانب حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا نیا اور دلچسپ فارمولا تیار کر لیا‘ بجلی کا بل تو عوام ہی دیں گے لیکن بجلی کا استعمال سرکاری کی مرضی کے مطابق ہو گا اور ایسا کرنے پر لوڈشیڈنگ سے نجات بھی ممکن ہو سکے گی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور میں ایڈونس میٹرنگ انفراسٹرکچر کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور پہلے فیز میں 10 لاکھ 41 ہزار اے ایم آئی میٹر اورخصوصی ڈیوائسز لگائی جائیں گی۔ ان اے ایم آئی میٹرز کا کنٹرول آئیسکو کے پاس ہو گا اور بجلی کم ہونے کی صورت میں ڈیوائس پر زیادہ بجلی والے آلات بند کرنے کا میسج بھیجا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اب بل نہ دینے والوں کا میٹر نہیں اترے گا بلکہ بجلی کی سپلائی بند ہو گی جبکہ فارمولے پر عمل کرنے والوں کو ٹیرف میں 10 پیسے فی یونٹ کمی کا بھی فائدہ ملے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ 3 سال میں 17 ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا اور اس منصوبے کیلئے فنڈز اے ڈی بی پروگرام دے گا
حکومت نے عوام کو شاندار خوشخبری سنا دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
آسان شرائط پر قرض، کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
سولر پینلز کے نئے ریٹ سامنے آگئے
-
مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح کل، دلہا کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی



















































