راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر فوج میں ہونے والی تقرریوں کے حوالے سے خبریں کی تردید کردی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایس پی آرکے ترجمان لیفٹینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے وضاحتی بیان میں کہاہے کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر والی خبریں درست نہیں ہیں۔فوج میں افسران کی جو بھی تقرریاں ہوں گی اس کے حوالے سے عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
یاررہے کہ میڈیا پر خبر گردش کرتی رہی کہ کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو چیف آف جنرل سٹاف جبکہ ملٹری سیکرٹری شاہد بیگ مرزا کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ عاصم سلیم باجوہ کو بھی کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیئے جانے کی خبریں زیر گردش رہی ہیں جس کی آئی ایس پی آرنے وضاحت جاری کرکے سب افواہوں کوغلط قراردیاہے ۔