جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

سولو فلائٹ کا طعنہ دینے والے خود فلیٹ ،تحریک انصاف جماعت نہیں فین کلب ، پیپلزپارٹی کا تاریخی کارنامہ ،شاہ محمود بولے تو بہت کچھ بول پڑے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جو لوگ ہمیں سولو فلائٹ کا طعنہ دیتے ہیں اگر وہ خود فلیٹ ہوجائیں تو ہم کیا کریں ، عوام کی کچہری یہ فیصلہ دے چکی ہے کہ ’’گلی گلی میں شور ہے ‘‘؟ اس سے آگے میں کچھ نہیں کہوں گا ،کرپٹ نظام اور ن لیگ کے خلاف ہمارا ہلہ گلہ جاری رہے گا ،پاناما لیکس کیس میں بابر اعوان ہماری نمائندگی نہیں کررہے ہیں،2013سے پہلے تحریک انصاف جماعت کی بجائے ایک فین کلب تھا ۔2013

کا ہمارا پہلا الیکشن تھا،ہم اب بھی طفل مکتب ہیں ،اقلیتوں کے حوالے سے بل کی منظوری سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کا تاریخی کارنامہ ،کل تک کراچی میں قتل و غارت کرنے والے آج پناہ کی تلاش میں ہیں ۔ہ پیر کو یہاں پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کررہے تھے،میٹ دی پریس سے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری اے ایچ خانزادہ نے بھی خطاب کیا،مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کراچی میں ماضی میں حالات بہت خراب رہے ہیں اور جو لوگ قتل و غارت کررہے تھے آج وہ خود پناہ کی تلاش میں ہے اور کئی کئی گروپس میں تقسیم ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچرے کے ڈھیر ،بجلی اور پانی کی قلت نظر آتی ہے اور ہر شخص امن کی تلاش میں ہے ۔تحریک انصاف سے عوام کی بہت توقعات وابستہ ہیں اور تحریک انصاف کے لیے سندھ کی سرزمین سرخیز ہے ۔بس اب قدم جمانا باقی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے منظور کیے جانے والا بل ایک تاریخی کارنامہ ہے جس پر ہم اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔مرکز میں ہمیں ایسی کوئی مثال نظر نہیں آتی ہے ۔انتخابی اصلاحاتی کمیٹی دراصل تحریک انصاف کا عوام کے لیے خصوصی تحفہ ہے ،جس نے 126دن کا دھرنا دے کر یہ کمیٹی بنوادی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تین ارکان اس کمیٹی میں ہیں وہ بھرپور انتخابی اصلاحات کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ۔قانون سازی میں ہمارے ارکان کسی سے پیچھے نہیں،لیکن افسوس یہ ہے کہ اکثریتی جماعت اس کا موقع نہیں دے رہی ہے ۔کرپٹ نظام اور ن لیگ کے خلاف ہمارا ہلہ گلہ جاری رہے گا ۔ذوالفقار علی بھٹو کے بعد عمران خان نے جلسوں کی ایک نئی روایت ڈال دی ہے ۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ تحریک انصاف کے سیاسی پیغام کا آغاز خیبرپختونخوا سے ہوا ۔پنجاب ہمارا ایک بڑا مرکز ہے ۔پہلے یہ کہا جاتا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا مقابلہ ہوتا ہے لیکن اب ہر عام و خاص یہ بات کررہا ہے کہ آئندہ تحریک انصاف اور ن لیگ کا مقابلہ ہوگا ۔بلوچستان میں ہم متحرک ہورہے ہیں اور سندھ کی سرزمین بھی ہمارے لیے سرخیز ہے تاہم سندھ میں بڑی محنت کی ضرورت ہے ۔

ماحول بہتر اور ہموار ہوتا جارہا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پڑوسیوں سے تعلقات اچھے ہونے چاہئیں ۔ملک میں اگر وزیر خارجہ ہوتا تو حالات بہت بہتر ہوجاتے یہاں تو ہے ہی نہیں ۔ایران ،افغانستان اور چین سے بہتر تعلقات ہماری ضرورت ہیں اور بھارت سے برابری کی بنیاد پر تعلقات ہونے چاہئیں ۔مسئلہ کشمیر اس وقت انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر کے حالات میں پاکستان واضح طور پر کہیں کھڑا نظر نہیں آرہا ہے ۔بھارت ہمارے ساتھ براہ راست یا کسی تیسری پارٹی کے کہنے پر بھی بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔

ہم نے افغانستان کے معاملے میں 108ارب ڈالر کی معیشت تباہ کی لیکن اس کے باوجود ہمارے باہمی تعلقات بہتر نہیں ہیں ۔ایران سے معاہدے کے باوجود انرجی نہیں لے رہے ہیں ۔ملک میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات سے جو تاثر دیا جاتا ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔چین ہمارا اچھا دوست ہے اور ہر لمحہ ہمارے ساتھ ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے حکومت پاکستان پر اعتماد نہیں ۔فوج واحد قابل اعتماد ادارہ ہے ۔پاکستان کے حوالے سے متضاد رائے رکھنے میں امریکا کسی سے پیچھے نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دیرینہ دوست ہے ۔یمن کے معاملے پر سردمہری ضرور ہوئی ہے ۔اسی طرح متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانی جانتے ہیں کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کراچی میں وہ لوگ پناہ مانگتے پھررہے ہیں جو چار حصوں میں بٹ چکے ہیں ۔کہانی نامکمل ہے اور ٹارگٹ کلرز آج بھی موجود ہیں ۔امن و امان بہتر ضرور ہوا ہے لیکن بہترین نہیں ہے ۔کراچی ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کو پکاررہا ہے ۔تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی ہے اگر وہ یہ آواز نہ اٹھاتے تو کوئی آواز نہیں اٹھاتا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں ہے کہ سپریم کورٹ سے نواز شریف کے حق میں فیصلہ آیا ہے ۔

ہمیں عدالت پر مکمل اعتماد ہے اور جو ثبوت میں نے خود دیکھے ہیں اور قطری شہزادہ نے جو خط لکھا ہے اس کے بعد ہم پر امید ہیں کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ۔اس لیے اس پر مزید کچھ نہیں کہوں گا تاہم یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ ایک کچہری عدالت میں لگی ہے اور ایک کچہری عدالت سے باہر عوام میں لگی ہے ۔عوامی کچہری نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے اور آج ملک کے ہر کونے میں ایک ہی نعرہ گونج رہا ہے کہ ’’گلی گلی شور ہے ‘‘ اور اس سے آگے میں کچھ کہنے سے قاصر ہوں ۔نواز شریف عوام میں اپنا مقدمہ ہار چکے ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بعض لوگ ہم پر یہ تنقید کرتے ہیں کہ ہم سولو فلائٹ کررہے ہیں لیکن جب فلائٹ والا ہی فلیٹ ہوجائے تو ہم کیا کریں ۔ہم سیاست میں آج بھی خود طفل مکتب سمجھتے ہیں ۔

تحریک انصاف ابھی اڑنا سیکھ رہی ہے ۔کوئی ساتھ دے یا نہ دے ہم اپنی فلائٹ جاری رکھیں گے ۔سندھ کی ایک بڑی جماعت کہتی ہے کہ 27دسمبر کے بعد کچھ ہونے والا ہے ۔اگر 27دسمبر کے بعد بھی معاملات جوں کے توں رہے تو پھر کیا ہوگا ۔پیپلزپارٹی کے رہنما بابر اعوان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بابر اعوان ہمارے نمائندے نہیں ہیں ان سے رہنمائی اور مشاورت کے حد تک بات ہے ۔ہماری نمائندگی نعیم بخاری کررہے ہیں ۔اسی طرح ہم اعتزاز احسن سے بھی مفید مشورے لیتے ہیں،حامدخان سے پارٹی کے کوئی اختلاف نہیں ۔انہوں نے بعض چیزیں سامنے آنے پر پارٹی کے لیے قربانی دی ہے اور پارٹی ان کی قربانی کی قدر کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…