منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشر یف کو کون پھنسارہاہے؟ اعتزاز احسن نے ان لوگوں کا نام لے لیا جس کا کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشر یف کو بچانیوالے کی کوشش کر نیوالے حکومتی لوگ اصل میں انکو پھنسا رہے ہیں ‘پانامہ کا معاملہ نوازشر یف اور انکے خاندان کے احتساب کے بغیر ختم نہیں ہوگا ‘قطر ی شہزادہ کا خط بھی (ن) لیگ کیلئے مزید سوالات کو جنم دے چکا ہے‘24آئینی تر امیم کی بھر پور مخالفت کر یں گے ‘

حکمران پار لیمنٹ میں من ومانی کر کے پار لیمنٹ کو کمزور کر رہے ہیں‘27دسمبر تک پیپلزپارٹی کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاجی تحریک ضرور چلے گی ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ پانامہ لیکس میں نوازشر یف اور انکا خاندان پھنس چکا ہے اور شفاف تحقیقات کی صورت میں انکا بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے اور حکومت کے کچھ نادان مشیر بھی نوازشر یف کو غلط مشورے دیکر انکو بچانے کی بجائے انکو پھنسا رہے ہیں اور ہر آنیوالا دن (ن) لیگ کیلئے مسائل پیدا کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کو 4مطالبات دےئے ہیں اگرہمارے مطالبات منظور نہیں ہوں گے تو بلاول بھٹو احتجاجی تحر یک کا اعلان کر یں گی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…