اسلام آباد( آن لائن )پاک بھارت کشیدگی ،بھارت نے ایل او سی کے بعد ایک اور محاذ کھول لیا ،2اہم پاکستانیوں کیساتھ ناقابل یقین کام کر دیا ،کنٹرول لائن پرحالیہ کشیدگی کے تناظرمیں بھارت نے2 نامزد پاکستانی سفارت کاروں کو ویزادینے سے انکارکردیا، وزارت اطلاعات نے لندن،امریکا، جرمنی، ماسکو، ہانگ کانگ، ترکی اورمصرمیں پریس افسران اور پریس اتاشیوں کی تعیناتی کیلیے سمری منظوری کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس کوارسال کردی۔وزارت اطلاعات کے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ فیڈرل سروس ٹریبونل کے فیصلے کے بعدان تعیناتیوں کیلیے انفارمیشن گروپ کے افسران کو نامزد کیا گیا ہے، ان میں سے بھارت کیلئے نامزد کیے جانیوالے پریس منسٹرطارق محمود، پریس اتاشی خواجہ معاذ کو تاحال بھارتی حکومت کی طرف سے ویزاجاری نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ دوسری جانب بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی جاری ہے ، جس کی وجہ سے اب تک بڑا جانی و مالی نقصان ہو چکا ہے