اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

فراڈ ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والےپاکستانیوں کورقوم واپس دلانے کےلئے بڑاقدم اٹھالیاگیا‎

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی ) چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب، فارمانائیٹس ہاؤسنگ سوسائٹی اور ڈی ا یچ اے سٹی لاہور میں ہونے والے فراڈ کی تحقیقات کررہاہے اور ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی رقوم واپس دلائی جائیں گی۔وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن(او پی سی)پنجاب شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی سے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب پنجاب اور اوپی سی کے درمیان تعاون کومزید فروغ دینے کیلئے نیب لاہور آفس میں جلد ہی فوکل پرسن کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر شا ہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے چیئرمین نیب کو او پی سی کے طریقہ کارسے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازا لے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جارہاہے۔

انہوں نے بتایا کہ اوپی سی کی کاوشو ں سے ایڈن ہاؤسنگ سکیم میں 90 گھروں کا قبضہ ان کے مالک اوورسیز پاکستانیوں کو دلایاجاچکاہے جنہوں نے دس سال قبل اس سکیم میں گھر بک کرائے تھے۔ چیئر مین نیب نے اس موقع پر کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے او پی سی کا قیام ایک خوش آئند بات ہے اور سمند ر پار مقیم بھائیوں کے مسائل کے حل کیلئے ان کا ادارہ او پی سی پنجاب سے بھر پور تعاون کرے گا۔اجلاس کے دوران نیب پنجاب کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولت مرکز کے قیام کی تجویزاور او پی سی کی طرف سے نیب پنجاب کوبجھوائے جانے والے کیسوں پر پیش رفت کے متعلق بھی غورو خوض کیا گیا۔

او پی سی کے وفد میں ڈائریکٹرجنرل جاوید اقبال بخاری اور ڈائریکٹرلیگل راجہ زبیر شامل تھے جبکہ نیب کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین امتیاز تاجور ،ڈی جی آپر یشنر ظاہرشاہ،ڈائریکٹرمانیٹرنگ غلام فاروق اور ایڈیشنل ڈائریکٹر فہیم قریشی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…