جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

حرمین شریفین کے دفاع، پاکستان نے قابل ستائش اعلان کر دیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

مدینہ منورہ(آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین لامذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ، سیاسی اور عسکری قیادت حرمین شریفین کے دفاع کیلئے سعودی عرب کی پشت پر ہے۔ میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں پوری پاکستانی قوم ہر قربانی کیلئے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مدینہ یونیورسٹی میں ایک انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں گورنر مدینہ پرنس فیصل بن سلیمان، پرنس نواف بن نائف، مشیر وزیر داخلہ، اما م الحرم اور شاہ سلمان کے مشیر شیخ صالح بن حمید حرمین شریفین کے رئیس امام شیخ عبد الرحمن السیدیس ، مدینہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر حاتم مرذوتی سمیت 30ملکوں کے وزراء علما اور نمائندگان شریک تھے۔
یہ کانفرنس جائزہ ،امیر نائف بن عبد العزیزکے زیر اہتمام منعقد کی گئی جس کا موضوع ’’سوشل میڈیا کے لئے اسلام کے قوائد و ضوابط ‘‘ تھا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں عالم اسلام کے تمام شرکاء کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ مسجدِ نبوی ﷺ کے قرب میں منعقد اس کانفرنس میں ہم پوری ذمہ داری سے اعلان کرتے ہیں کہ حوثیوں کی طرف سے خانہ کعبہ پر حملہ کی کوشش انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ ایسا کرنے والے کسی طور پر بھی مسلمان نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین شریفین کی سربراہی میں سعودی حکومت کی طرف سے حرم کی تاریخی توسیعی قابلِ تعریف ہے اور یہاں حجاج و معتمرین کے لئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس پر سعودی حکومت کو خراج تحسین کی مستحق ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ جائزہ امیر نائف کی طرف سے نہایت اہم موضوع پرکانفرنس منعقد کی گئی ہے اور سوشل میڈیا کا کردار موجودہ دور میں نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ سوشل میڈیا کا تعمیری اور تعلیمی استعمال صحیح تربیت کے ذریعے ممکن ہے۔ مدینہ کانفرنس کے ذریعے سوشل میڈیا کے استعمال میں نفع نقصان الگ کرنے اور اس سے فوائد حاصل کرنے میں مدد دے گی۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ سعودی عرب کا عالم اسلام کیلئے اہم ترین کردار ہے۔
شاہ سلمان بن عبد العزیز ولی عہد امیر محمد بن نائف بن عبد العزیز، نائب ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب عالم اسلام کے امن و استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کے عوام اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور علماء حرمین شریفین کے دفاع کیلئے خادم الحرمین شریفین کے ساتھ ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…