اسلام آباد(آئی این پی) پا کستا نی وزرا ء اور بیو رو کر یٹس سفا رتی یا سر کا ری پا سپو رٹس استعمال کر تے ہیں اور انہیں چین جا نے کیلئے ویزہ کی ضرورت نہیں ہو تی، یہ شخصیات ویزہ کے بغیر چین میں ایک ما ہ قیام کر سکتے ہیں۔چینی سفا رتخا نے نے خیبر پختو نخوا(کے پی کے)کے وزراء کو چین کا ویزہ جا ری نہ کر نے کے حوا لے
سے میڈیا میں شا ئع ہو نے والی خبروں کوسختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔بدھ کو چینی سفا رتخا نے کے تر جمان نے اس حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختو نخواکے وزراء کو چین کا ویزہ جا ری نہ کر نے کے حوا لے سے خبریں ہما رے نو ٹس میں آ ئی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہم یہ با ت وثو ق سے کہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا کے وزراء کو ویزہ کے اجراء کے حوالے سے کوئی درخواست سفارت خانے میں نہیں آئی اور اس حوالے سے شائع ہونے والی خبر مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہے ۔ ترجمان کے مطابق چینی سفا رتخا نہ
دو نوں مما لک کے ما بین دوستا نہ تبا دلوں اور مقا می حکو متو ں کے ما بین تعاو ن کے فرو غ کو اہمیت دیتا ہے اور اس حوا لے سے مز ید معاونت اور سہو لت فرا ہم کی جا تی رہے گی۔در یں اثناء ایک اور ذریعے نے بتا یا کہ خیبر پختونخوا کے وزراء کے ویزوں کی در خواست مسترد کئے جا نے کے حوا لے سے شا ئع ہو نے والی خبر وں کا حقیقت سے کو ئی تعلق نہیں ، حقیقت یہ ہے کہ پا کستا نی وزرا ء اور بیو رو کر یٹس سفا رتی یا سر کا ری پا سپو رٹس استعمال کر تے ہیں اور انہیں چین جا نے کیلئے ویزہ کی ضرورت نہیں ہو تی، یہ شخصیات ویزہ کے بغیر چین میں ایک ما ہ قیام کر سکتے ہیں۔