پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کے 13 دفاعی معاہدے،پاکستان اب کوئی ہتھیار یا آلات خریدے گا تو۔۔۔! زبردست انکشاف

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ء میں اب تک مجموعی طور پر 13 معاہدے تشکیل پا چکے ہیں۔ بدھ کو یوکرائن اور پاکستان کے درمیان الخالد ٹینکوں کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ معاہدے کی وقت پر تکمیل کیلئے پرامید ہیں،کوئی ہتھیار یا آلات خریدیں گے تو اس کی ٹیکنالوجی بھی آئیگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دیگر ادارے بھی دفاعی سازو سامان دیگر ملکوں کو فروخت کررہے ہیں اور دنیا بھر میں ہمارے ہتھیاروں نے اپنا لوہا منوایا ہے۔پاکستان کی دفاعی مصنوعات اعلیٰ ٹیکنالوجی کی حامل ہیں، وقت کیساتھ انہیں جدید بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا معاہدہ ہے جس سے دفاعی صنعت کو فائدہ پہنچے گا۔معاہدے کے تحت یوکرین الخالد ٹینک ون فیز 2ٹینکوں کیلئے انجن فراہم کریگا۔اسی طرح تین ایم او یو اور ایک معاہدہ تشکیل پایا ہے ۔ ان میں STI پاکستان اور PAC کامرہ کے درمیان ہونے والا معاہدہ مشاق سیمیولیٹر کی ڈویلپمنٹ کیلئے بھی تھا۔ دیگر معاہدوں میں جو اس موقع پر تکمیل پائے ان میں چیک ریپبلک کی

چیکوسل ویک گروپ اور پی او ایف، پولینڈ کی پولسکا گروپا اور پی او ایف، ایم او آئی ڈی آئیزربائیجان اور پی او ایف، پی اے سی اور TELECالیکٹرونکس اینڈ مشینری پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان ہونیوالے معاہدے شامل ہیں۔اس موقع پر جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں گورنر کے پی کے،ظفر اقبال جھگڑا،چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔آئیڈیاز 2016کے دوسرے روز پی او ایف اسٹال پر چار بین الاقوامی کمپنیوں اور پاکستان آرڈننس فیکٹریز کے مابین مفاہمتی دستاویزات پر دستخط ہوئے ۔پہلا (ایل او یو) پی او ایف اور M/s. Fiocchi, Italy کے مابین دستخط ہوا جسکے کے تحت پی او ایف سمال آرمز ایمونیشن کی برآمد کے سلسلے میں M/s. Fiocchi, Italy کی صلاحیتوں سے استفادہ کریگا اور M/s. Fiocchi, Italy پی او ایف سے سمال آرمز ایمونیشن کی تیاری کے سلسلے میں براس، براس سٹرپس اور GMCS حاصل کرے گا۔ M/s. Fiocchi, Italy اور پی او ایف ایک ورکنگ گروپ بنانے پر رضامند ہوئے جس کے تحت اسمال آرمز ایمونیشن کے میدان میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔ ورکنگ گروپ ایک دوسرے کی سہولیات کا دورہ کرے گا اور دونوں ایک دوسرے کی مہارت اور ضروریات کا جائزہ لیں گے۔ ایمونیشن اور میٹریل کی سپلائی ،افرادی قوت کو ٹیکنیکل تربیت ، ٹیکنالوجی کی ٹرانسفر پر بھی غور کیا جائے گا۔ دوسرا LOU پی او ایف اور CZECHOSLOVAK GROUP (CSG), CZECH REPUBLIC M/s. کے مابین دستخط ہوا جس کے تحت M/s. CSG & MSM مختلف قسم کے ایمونیشن پی او ایف کو فراہم کرے گی اور

یہ فرم اپنی دوسری مصنوعات کی ٹیکنالوجی ٹرانسفر کرنے پر بھی رضامند ی کا اظہار کیا ہے۔ M/s. CSG & MSM ایمونیشنز اور اس کےComponents کی سپلائی کے سلسلے میں پی او ایف کی صلاحیتوں کو استعمال میں لائے گی۔تیسرا LOU پی او ایف اور M/s. Ceska, Czech Republic کے مابین دستخط ہوا جس کے تحت M/s. Ceska,پاکستان آرڈننس فیکٹریز کو اسمال آرمز کی پیداوار کیلئے مکمل ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔ مزید یہ کہ افرادی قوت کو ٹیکنیکل تربیت بھی دی جائے گی ۔ چوتھا LOU پی او ایف اور M/s. Polska Grupa, Poland کے مابین دستخط ہوا جس کے تحت دونوں فرمیں ایمونیشن کی خریداری ، فراہمی اور اس سے متعلقہ ٹیکنالوجی پی او ایف کو فراہم کرنے کے سلسلے میں بات چیت کریں گے اور پی او ایف کی افرادی قوت کو ٹیکنیکل ٹریننگ بھی دی جائے گی ۔آئیڈیاز کے دوسرے روز پی او ایف اسٹال پر غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اور چیئر مین پی او ایف بورڈ ان غیر ملکی وفود کو پی او ایف کی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کے بارے میں بریفنگ دیتے رہے۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے غیر ملکی وفود کو پاکستان آرڈننس فیکٹریز کے پیداواری عمل کو دیکھنے کی دعوت بھی دی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…