اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

پاکستان کے عظیم عالمی شہرت یافتہ سائنسدان انتقال کرگئے

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )پاکستان کے عظیم عالمی شہرت یافتہ سائنسدان اور پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی میں پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر مظفراحمد 97 ویں برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور جو خلا پیدا ہوا ہے وہ آسانی سے پرُ نہیں ہو سکتا۔

ڈاکٹر مظفر احمد ماہر شش پایہ جات (انٹامولوجسٹ )تھے اور دیمک پر انہوں نے جو تحقیق کی اسے دنیا بھر میں سراہا گیا اور ان کے کام کو متعدد عالمی فورمز پر تسلیم کیا گیا۔ ان کے بھیجے گئے چند نمونوں کو امریکہ میں بھی محفوظ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر مظفر کا شمار دیمک کی انواع بندی کے سلسلے میں دنیا کے معروف سائنسدانوں میں ہوتا تھا۔ ڈاکٹر مظفر احمد اپنے آخری وقت تک پنجاب یونیورسٹی آ کر تحقیق کرتے رہتے تھے۔ امریکہ میں 2011 میں تین صدیوں میں دیمک پر ہونے والے تحقیقی کام کو شائع کیا گیا

تو اس میں ایک باب ڈاکٹر مظفر احمد نے لکھا۔ ڈاکٹر مظفر احمد کی نماز جنازہ مورخہ 24 نومبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر ان کی رہائش گاہ 8 اے جی او آر ٹومزنگ لاہور کے نزدیک ادا کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…