اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کی واپسی،وطن پہنچتے ہی شریف فیملی کو سرپرائز دیدیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب سے ڈرنے والے لیڈ رز اس وقت نواز شریف کے ساتھ ہیں ‘ قطری شہزادے کے خط کے بعد بہت سے سوال اٹھ رہے ہیں‘ نوا زشریف کو 3 تقریروں میں تو قطری شہزادہ یاد نہیں آیا‘ عدالت میں اور تقریروں میں کچھ اور کہانی تھی۔ وکلاء کی ٹیم کمزو ر نہیں ‘ میں ان سے مطمئن ہوں۔ وہ منگل کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ حامد خان کے پانامہ کیس سے دستبردار ہونے پر افسوس ہے ۔ چار رکنی ٹیم وکلاء پینل سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ ہماری وکلاء ٹیم میں نعیم بخاری‘ بابر اعوان ‘ سکندر مہمند اور ملائکہ بخاری شامل ہیں اس ٹیم کو نعیم بخاری لیڈ کر ینگے۔ وکلاء سے ملاقات کر کے آئندہ کی تیاری کریں گے۔ لندن میں ملاقات کے حوالے سے صحافی کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ لندن میں اپنے بیٹوں سے ملاقات کی ان کے پاس تو کوئی شواہد نہیں تھے۔

حنیف عباسی جانب سے فائل کئے گئے کیس کو بھی نعیم بخاری ڈیل کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ قطری شہزادے کے خط کے بعد بہت سے سوال اٹھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم کی تقریر میں تو کہیں قطری شہزادے کا ذکر نہیں تھا ‘ عدالت میں جواب دینا پڑا تو اچانک قطری شہزادہ چھلانگ لگا کر سامنے آ گیا۔ عمران خان نے کہا کہ موٹو گینگ کے ٹی وی پر آ کر منہ لال ہو جاتے ہیں۔ کمزور ٹیموں کے ساتھ بھی میں بہت بڑے بڑے میچ جیتا ہوں۔

اس لئے مجھے زیادہ فکر نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی شادی کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ شادی سنت رسول ہے مگر ابھی میری توجہ مقدمات پر ہے۔ کافی ثبوت مل گئے ہیں۔ عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ وکلاء کریں گے۔ احتساب سے ڈرے ہوئے لوگ نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہو کر عمران خان کو نتقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اب نہیں تو کبھی نہیں کی صورتحال میر ے لئے نہیں ہے ان کیسوں سے میرا کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہو گا۔

اس سے کرپشن ختم ہو گی تو قوم کو فائدہ ہو گا۔ عمران خان نے کہاکہ ملکی تاریخ میں کبھی طاقتور کو نہیں پکڑا گیا۔ حامد خان ہمیشہ تحریک انصاف میں رہیں گے۔ یہاں کرپشن کی نشاندہی کرنے والوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں اپنے کیس کا بھی دفاع کروں گا مجھے کوئی ڈر نہیں ہے۔ )

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…