اسلام آباد(آن لائن)بارشیں کہاں کہاں ہونگی ؟ محکمہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کر دیئے,محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔میٹرولوجسٹ محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔انہوں نے مزیدبتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت:سکردو منفی 01، گوپس، قلات 00 جبکہ لاہور میں کم سے کم 10، اسلام آباد 08، کراچی 20،پشاور 11، کوئٹہ 02، گلگت 03، چترال 07اور ہنزہ میں 01ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔