ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں تاریخی پہیہ جام ہڑتال کی کال دیدی گئی۔۔۔ ہڑتال کون ،کب اور کیوں کرنے جا رہا ہے ؟ دھماکہ خیز انکشاف

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( این این آئی)حکومت کا ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور دوکانداروں کا معاشی قتل کرنے پر 28نومبر کو ایل پی جی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے حوالے سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا اہم اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت صدر میاں لیاقت نے کی اور ملک بھر سے اہم عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 28نومبر2016کو ہونیوالی ملک گیر ہٹرتال اور 24نومبر کو ناصر باغ میں ہونیوالے تاریخی ا حتجاج، آئی جی ، ڈی آئی جی اور ڈی سی آفس کے دفتر کے باہر دھرنہ کی تیاریوں مکمل کر لی گئیں۔
ایل پی جی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے چےئرمین عرفان نزیر کاہلوں نے 24نومبر سے پہلے مطالبات ماننے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ 24نومبر کو ایل پی جی ٹینکر، ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کر دینگے۔ کراچی سے ایل پی جی ٹینکر سے ترسیل کو فوری بند کیا جائیگا۔ حکومت ایل پی جی براداری کا معاشی قتل کرنا بند کرے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا24نومبر کو پولیس کی ایل پی جی دوکانوں سے بھتہ خوری، سول ڈیفنس اور مجسٹریٹ کی غنڈہ گردی و بدمعاشی کیخلاف ناصر باغ میں عوامی رکشہ یونین اور ایل پی جی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے ساتھ ملکر سینکڑوں کی تعداد میں پر امن تاریخی احتجاج ہوگا۔ ناصر باغ سے ریلیوں کی شکل میں آئی جی آفس ، ڈی آئی جی آفس اور ڈی سی او کے دفتر کے باہر دھرنہ دینگے۔
پولیس اور دیگر انتظامیہ کی بھتہ خوری بند نہ ہوئی تو 28نومبر 2016کو ملک بھر میں ایل پی جی کی دوکانیں بند کر دینگے۔ خیبر سے کراچی تک شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ غریب صارفین سستی گیس سے محروم ہوجائیں گے جسکی زمہ دار صرف اور صرف حکومت ہوگی۔ چےئرمین عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ میں قائم غیر معیاری سلنڈر بنانے والے 400سے زاہد کارخانوں نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔ پورے ملک میں روزانہ ایک غیر معیاری سلنڈر پھٹتا ہے جس سے دو جانیں ضیاع ہوتیں ہیں ۔ جان سے قیمتی کوئی چیز نہیں ہے، ہر گز سمجوتہ نہیں کرینگے۔ اوگرا غیر معیاری سلنڈر بنانے وا لے کارخانوں پر سخت ایکشن لے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…