اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئندہ چوبیس گھنٹےمیں ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم رہنے پیشگوئی کردی گئی لیکن رواں موسم سرما میںبارشوں کاامکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈی جی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آئندہ ماہ کے دوران شدیدخشک سالی کاسامنارہے گااورآئندہ دوماہ میں بارشیں نہیں ہونگی ۔
ڈی جی میٹ نے مزید بتایاکہ ملک کے اکثر علاقے سرد اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے ۔آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑے گی۔