جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نہ 11نہ 20حالیہ کشیدگی میں پاک فوج نے بھارت کے کتنے فوجی مار گرائے ؟ پاک فوج کےجنرل کا دھماکے دار انکشاف

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کا دورانیہ طویل سے طویل تر ہوتا جا رہا ہے ۔ آئے روز پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی بھارت کا معمول بن چکی ہے ۔ کبھی فوجیوں کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ تو کبھی جاسوسی کیلئے آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں مداخلت ، کبھی کوارڈ کاپٹروں کی در اندازی تو کبھی پاکستان کے خلاف بیان بازی ۔ پاکستان ان سب کو بڑے احسن طریقے سے دیکھ رہا ہے ۔تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے کہاہے کہ حالیہ کشیدگی میں کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی پربھارت کے 40فوجی ہلاک ہوئے،بھارت نے اپنے انٹیلی جنس ادارے میں پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے خصوصی سیل قائم کر رکھا ہے ، دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گے، ۔لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے گلگت میں پارلیمانی شخصیات اور صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی سیز فائرکی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے ،کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے 20جوان شہید ہوئے جبکہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت کے 40سے زائد فوجی ہلاک ہو ئے ہیں ۔
واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حالیہ کشیدگی میں بھارت کو پاکستان سے کئی گنا زیادہ جانی نقصان کا سامنا ہے ٗبھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سرحدی کشیدگی میں بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ جانی نقصان کا سامنا ہے تاہم وہ اسے چھپا رہا ہے، جبکہ پاکستان میں شہدا کی تدفین عزت اور احترام سے کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے، جنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور جواب بھی ملے گا۔خواجہ آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ اپنی 96 سالہ والدہ کو قطار میں کھڑا کرکے سیاسی ڈرامہ بازی کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…