جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارت پاکستان پر حملہ نہیں کر سکتا کیونکہ ۔۔۔ ! سینئر سیاستدان نے ایسی وجہ بتا دی کہ بھارت کے اوسان خطا ہوگئے

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر چھیڑ چھاڑ سازش ہے بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا، عوام کی محبتوں کی بدولت گیارہ مرتبہ رکن قومی اسمبلی بننے کا اعزاز حاصل کیا،ایام علالت میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی علاج کیلئے ایک کروڑ روپے کی پیشکش ٹھکرا دی تھی،پی ٹی آئی کے لوگ مجھ سے رابطے میں ہیں،جمہوریت کیلئے میری قربانیوں پرصدر ممنون حسین بھی میرے ممنون ہیں،پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلئے اپنی سیٹ کی قربانی دی ، شریف فیملی کیساتھ میرے ذاتی خاندانی تعلقات ہیں مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی چند غلط فہمیوں کی بنیاد پر ہوئی وقت آنے پر دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جہانیاں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حکیم عبدالمجید سلیمانی ،چوہدری خلیل احمد گھمن،محمد عارف سعید،حسیب خالد جوئیہ اور خالد محمود بھٹی بھی موجود تھے۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور سمندری حدود میں چھیڑ چھاڑسازش ہے جس کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے بھارت یہ بات بخوبی جانتا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اس لیے وہ حملہ کرنے کی کبھی جرات نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دورے کے دوران مجھ سے دریافت کیا گیا تھا جس پر میرا ایک ہی جواب تھا کہ میں پیدائشی مسلم لیگی ہوں ،مسلم لیگ میری جماعت ہے ،مسلم لیگ میں شمولیت سے کوئی نہیں روک سکتا،مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان وقت آنے پر کروں گا، پرویز مشرف کی آمریت میںجب ملک میں کوئی مسلم لیگی نہیں تھا اس وقت میں نے قربانیاں دیکر مسلم لیگ کو زندہ رکھااورکئی برسوں تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں،مسلم لیگ پاکستان بنانے والی پارٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی تین سال قبل ختم ہوجانی تھی میں نے پارلیمنٹ کو بچانے کیلئے اپنی سیٹ کی قربانی دی،میں نے پارلیمنٹ اور جمہوریت کو بچانے کیلئے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا نہ کبھی کروں گا میںملک کا واحد سیاستدان ہوں جس کو 11مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے،وزیر اعظم نواز شریف کی نواسی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی،شریف فیملی کیساتھ میرے ذاتی خاندانی تعلقات ہیں مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی چند غلط فہمیوں کی بنیاد پر ہوئی ہے کوئی رنجش نہیں ہے،میں ملک وقوم کے اصولی معاملات کی جدوجہد کر رہاہوں اگر مسلم لیگ (ن) کو میری یہ بات منظور ہوئی میں اسی وقت مسلم (ن) میں شمولیت کا اعلان کردوں گا،انہوںنے کہا کہ جس عوام نے مجھ پر اعتماد کو اظہار کرتے ہوئے 11مرتبہ ایم این اے بنایا ان کے کردار اور محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا،صدر پاکستان ممنون حسین نے ملتان آمدپر اس بات کااعتراف کیا کہ میں جو کچھ ہوں مخدوم جاوید ہاشمی کی وجہ سے ہوں ، انہوں نے کہا کہ میرے ایام علالت کے دوران سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے مجھے اپنے علاج کیلئے ایک کروڑ روپے کی آفر ہوئی ،مگر میں نے وہ آفر ٹھکرا دی کیوں کہ میں نے ہی پارلیمنٹ میں یہ قانون پاس کروایاتھا کہ پاکستان عوام کے پیسوں سے کوئی ایم این اے بیرون ملک علاج کیلئے نہیں جائے گا،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ملک کے آئین اور قانون کا تقدس پیش نظر رکھنا چاہیے،لوٹ مار کرپشن کے بجائے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی کے 93فیصد لوگ مجھ سے رابطے میں رہتے ہیں،میں آخری سانس تک ملک وقوم کے اصولی مفادات کی جدوجہد کرتا رہوں گا.

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…