بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

خاص تاریخ،خاص مطالبات،پیپلزپارٹی کر کیا رہی ہے؟بلاول بھٹونے شکوک و شبہات بڑھادیئے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس مطالبات ماننے کیلئے ابھی بھی وقت ہے ،27دسمبر کے بعد مہلت نہیں ملے گی اور حکمران جمہوری احتساب سے نہیں بچ سکیں گے، نو منتخب عہدیداران پارٹی کو پنجاب میں فعال کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور اس کیلئے کارکنوں سے ہر سطح پر رابطے بڑھائے جائیں، تیس نومبر کو پارٹی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورتی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔بلاول بھٹو سے اعتزاز احسن ،سردار لطیف کھوسہ اور قمر زمان کائرہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور خصوصاً پانامہ لیکس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔علاوہ ازیں وسطی پنجاب کے نو منتخب عہدیداروں نے بھی پارٹی چیئرمین سے ملاقات کر کے پارٹی کے یوم تاسیس اور بلاول بھٹو کے دورہ پنجاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

بتایا گیا ہے کہ اعتزاز احسن نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو پی ٹی آئی کی جانب سے رابطوں بارے آگاہ کیا۔ جبکہ اس موقع پر سردار لطیف کھوسہ نے پانامہ کیس پر قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق مشاورت میں پانامہ لیکس کے معاملے کو پارلیمنٹ اور عوامی سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ملاقات میں اسحاق ڈار کی جانب سے پانامہ لیکس کے علاوہ دیگر تین مطالبات ماننے کا عندیہ بھی زیربحث رہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگرمقررہ وقت تک مطالبات تسلیم نہ کئے تو حکمرانوں کیخلاف آئینی اور جمہوری جدوجہد کا راستہ اختیار کیا جائے گا اس کے بعد حکمران جمہوری احتساب سے بچ نہیں سکیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے، مطالبات مان لے، 27دسمبر کے بعد کوئی مہلت نہیں ملے گی۔قمر زمان کائرہ کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وسطی پنجاب کے عہدیداروں سے گفتگو میں پارٹی کے یوم تاسیس کو بھرپو ر طریقے سے منانے ، اسکی تیاریوں اور بلاول بھٹو کے دورہ پنجاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے یوم تاسیس پر ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کارکنوں کو کھل کر بات کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ کارکن پانچ منٹ تک تجاویز یا شکایات کر سکیں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ نو منتخب عہدیداران پارٹی کو پنجاب میں فعال کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور اس کے لئے ہر سطح پر کارکنوں سے رابطے بڑھائے جائیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…