لاہور( این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف 25نومبر کو دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان جائیں گے، دورے کے دوران توانائی، تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف آئندہ ہفتے اہم دورے پر ترکمانستان روانہ ہونگے۔ دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف ترکمانستان کے صدر اور دیگر اعلی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان توانائی، تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں معاہدے کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی بات چیت ہو گی۔ پاکستان نے ترکمانستان سے 1000 میگا واٹ بجلی درآمد کرنے کا معاہدہ بھی کر رکھا ہے۔