جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پانامہ کیس ،تحریک انصاف بڑی مشکل میں پھنس گئی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لاہور ( این این آئی ) پانامہ کیس میں حامد خان کی جانب سے مزید وکالت سے معذرت کے بعد تحریک انصاف کو اچھے وکیل کی تلاش ،پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور معروف قانون دان اعتزازاحسن سے پی ٹی آئی کے رابطے کارآمد ثابت نہ ہوسکے، اعزاز احسن نے خود کو مشوروں تک محدود کر لیا ، کوئی بڑا فیصلہ کرنے کے لئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے اجازت لینا ہو گی ،

پی ٹی آئی والے نعیم بخاری کو بھی مرکزی وکیل بنانے کے خواہشمند ، حتمی فیصلہ عمران خان کی وطن واپسی پر ہو گا ۔ ذرائع کے مطابق پانامالیکس کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل حامد خان کیس کی پیروی کررہے تھے لیکن انہوں نے کیس کی مزید پیروی سے معذرت کرلی ہے اور اب پی ٹی آئی قیادت کو کسی معروف اور بڑے وکیل کی تلاش ہے

اور انہوں نے بیرسٹر اعتزاز احسن کی خدمات حاصل کرنے کی ٹھان لی ہے تاہم بیرسٹر اعتزاز احسن پہلے ہی پاناما لیکس کیس کو سپریم کورٹ لے جانے کے مخالف تھے اور اب پیپلزپارٹی قیادت نے بھی انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے کیس کی پیروی سے منع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی کی قیادت کی کسی بھی پیشکش کو قبول نہیں کیا۔پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے

کہ اعتزاز احسن پاناما لیکس کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل نہیں بنیں گے اور وہ اس کیس میں خود کو صرف مشوروں تک ہی محدود رکھیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر پانامالیکس کیس میں اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی کی جانب سے مجبور بھی کیا گیا توانہیں کسی بھی بڑے فیصلے سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اجازت لینا ہوگی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی والے سینئر وکیل اور پی ٹی آئی کے رہنما نعیم بخاری کو بھی مرکزی وکیل بنانے کے خواہش مند ہیں۔ وکیل کی تبدیلی سے متعلق کوئی بھی اہم فیصلہ عمران خان کی مانچسٹر سے وطن واپسی پر کیاجائے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…