کراچی (آن لائن) پاکستان ائیر لائنز کی کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو سے لاہورآنیوالی پرواز کو کموڈ میں ٹھوس چیز کے باعث پائپ بند ہونے پر برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں اتار لیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہفتہ کے روز پی آئی اے کی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز PK-718 کے ہاتھ روم میں مسافروں کی جانب سے کوئی ٹھوس چیز کموڈ میں پھینکنے کی وجہ سے پائپ بند ہوگئے اور مین نالی بند ہونے سے جہاز کے تمام باتھ رومز بند ہوگئے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے بیان کے مطابق مسافروں کی سہولت کیلئے پروز کو لندن کے شہر مانچسٹر اتار کر بند نالیوں کو کھولا گیا جس سے مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں جبکہ چیئرمین اور ائیر لائن انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسافروں کو باتھ رومز میں درج ہدایات پر سختی سے عمل کرنا چاہیےتاکہ اس قسم کے حادثات نہ ہو سکیں ۔