لاہور (آئی این پی) تحر یک انصاف کے سنٹر ل آرگنائزر عبد العلیم خان سمیت12افراد کے خلاف شہری ملک عاف نے 8کنال کے بنگلے کی مبینہ طور پر جعلی رجسٹری بنانے پرسیشن عدالت میں اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی جبکہ فاضل جج نے درخواست گزار کے وکیل کو بحث کے لئے طلب کرلیا ۔جمعرات کے روز ایڈیشنل سیشن جج سرفراز اختر کی عدالت میں ملک عارف نے اپنے وکیل مقصود گجر کی وساطت سے پی ٹی آئی کے راہنماعلیم خان سمیت 12افراد کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ علیم خان اور دیگر افراد نے کلمہ چوک گلبرگ تھرڈ ،-5 ایل کی کوٹھی جس کو اس نے 65لاکھ میں خریدی تھی
اس کے قبضے سے پہلے اس کوٹھی پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ عدالت میں دی جانے والی درخواست میں ملک عارف اور ان کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ کوٹھی کی رجسٹری جعلی ہے جس سول جج کی عدالت سے 2015میں رجسٹری کے احکامات لینے کا دعوے کیا گیا ان تاریخوں میں عدالت کی کسی بھی پیشی لسٹ میں کوئی کیس لگا ہی نہیں عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ ڈگری کے احکامات ان کی عدالت سے جاری نہیں ہوئے ،عدالت کو بتایاگیا کہ جعلی رجسٹری تیار کی گئی جبکہ اس کا کیس لاہور ہائی کورٹ اور سول کورٹ میں زیر سماعت ہے جب کیس چل رہا ہو تو ڈگری ہو ہی نہیں سکتی عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے سماعت 18نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزر کے وکلاکو بحث کے لئے طلب کرلیا ہے ۔