پشاور ( آن لائن )محکمہ آثار قدیمہ خیبرپختونخوا نیتاریخی عمارات اور آثاو قدیمہ میں برائیڈل فوٹو شوٹ پر پابندی عائد کر دی۔ فوٹو شوٹ کرنے والوں سے 30 ہزار روپے تک فیس وصولی پر غور کیا جارہا ہے۔محکمہ آثار قدیمہ خیبرپختونخوا برائیڈل فوٹّو شوٹ سے پریشان ہے جس پر تاریخی عمارات اور آثار قدیمہ میں برائیڈل فوٹو شوٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔سیٹھی ہاؤس پشاور، پشاور میوزیم، تخت بھائی آثار قدیمہ سمیت دیگر مقامات پر اب برائیڈل فوٹو شوٹ نہیں ہوگا۔ آثار قدیمہ میں ذاتی فوٹو شوٹ کیلئے 2سو اور کمرشل فوٹو شوٹ کیلئے 5 ہزارروپے تک فیس وصول کی جاتی ہے۔تاہم اب برائیڈل فوٹو شوٹ کیلئے 5 ہزار سے 30 ہزار روپے تک فیس وصولی پر غور کیاجارہاہے۔