اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ترک باغی گروپ فتح اللہ گولن سے روابط ہیں ترک سفیر سے ملاقات کے باوجود مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ ختم نہیں کیا ۔ جمعرات کے روز پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ ترکی پاکستان کادیر ینہ دوست ہے ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے خطاب کو نہ سننے کا فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے ترک سفیر سے ملاقات کے باوجود پی ٹی آئی نے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ ختم نہیں کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف نے کسکے اشارے پر اجلاس کا بائیکاٹ کیا لگتا ہے کہ تحریک انصاف کے ترک باغی گروپ فتح اللہ گولن سے روابط ہیں ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا تھاکہ کسی کرپٹ وزیر اعظم کے رہتے ہم پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے
پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کیوں شرکت نہیں کی؟ امریکہ سے کس شخصیت نے ڈور ہلائی ؟ سینئر سیاستدان کا تہلکہ خیز انکشاف
17
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں