’’آپ ہروقت فریش کیسے رہتے ہیں ؟‘‘صحافی کے سوال پر آرمی چیف کاایساجواب کہ جان کرآپ جنرل راحیل کوداددینگے

16  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی فوج کی سرجیکل جنگ کاپول کھول دیااور بھارتی فوج کوللکارتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج مردانگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ہلاک فوجیوں کابتایا کرے،ہم اپنے ہرفوجی کی شہادت کواون کرتے ہیں،سرجیکل اسٹرائیک کے معاملے پرمیں خود بولاتھا،لیکن بھارتی فوج کومردبننے کی ضرورت ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بدھ کے روز ایوان صدر میں غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں ہمارے 7جوانوں کی شہادت کے دن بھارت کے 11فوجی مارے گئے تھے۔

جنرل راحیل نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کوسمجھ ہے کہ ہم کیاکررہے ہیں،کیا کرسکتے ہیں اور کیاقابلیت ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کوہماری بات سمجھ آگئی ہے کہ جارحیت سے کچھ نہیں ملے گا۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کے معاملے پرمیں خود بولاتھا۔بھارتی فوج کومردبننے کی ضرورت ہے۔ بھارتی فوج وردی میں مارے جانیوالے فوجیوں کی ہلاکت کوتسلیم نہیں کرتی۔جنر ل راحیل شریف نے کہاکہ ہم اپنے فوجی کی شہادت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں انہوں نے انکشاف کیاکہ ہمیں معلوم ہے کہ بھارت کے اب تک 40سے 44فوجی مارے جاچکے ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جب یہ پوچھاگیاکہ آپ کے ”فریش رہنے کاکیارازہے“پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پراللہ کاخاص کرم اورمہربانی ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے فخرہے کہ میں دنیاکی سب سے بہادرفوج کاسربراہ ہوں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…