اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ مجھے لگتاہے کہ اگلے پندرہ دنوں میں نوازشریف نااہل ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عدالت نے کہہ دیاہے کہ قطرکے شہزادے کے خط کی کوئی قانونی اہمیت نہیں اس خط کوسچ یاجھوٹ ثابت کرناپڑے گا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ میری پیٹیشن میں صرف نوازشریف کانام ہے اورمیراکیس صاف ہے ۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کے بیانات میں تضاد ہے اورمجھے لگتاہے کہ پندرہ دنوں میں نوازشریف نااہل ہوجائیں گے
۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف پرآج بڑی قدغن لگ چکی ہے اورپاکستان میں جوکچھ ہورہاہے وہ سب پانامالیکس کی وجہ سے ہورہاہے ۔شیخ رشید نے مزید کہاکہ داداکی جائیدادبیٹوں سے پہلے کیوں نہیں دی گئی ؟انہوں نے سوال اٹھایاکہ نوازشریف نے مریم نوازکی کفالت کے بارے میں کیوں نہیں لکھا؟۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ میری نظرمیں تونوازشریف صادق اورامین نہیں رہے اورقوم کومعلوم ہوگیاہے کہ یہ لوگ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے پارلیمنٹ میں بھی جھوٹ بولا،اس بارے میں کمیشن کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہاکہ اب نوازشریف کےلئے وزارت عظمی چھوڑنابھی بے سود ہے ۔شیخ رشید نے دعوی کیاکہ بہت جلدہی نوازشریف کے خلاف 5سے 6لوگ سلطانی گواہ بن جائیں گے ۔