کراچی (این این آئی) رینجرز نے کارروائی کرکے ڈاکٹر عمران فاروق کے سالے کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی ایک ٹیم نے پی آئی بی کے علاقے نفیس آباد میں کارروائی کرکے ڈاکٹر عمران فاروق کے سالے ندیم حیدر عرف چٹا کو گرفتار کرکے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔