اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا عالمی یوم طلباء کے موقع پر پیغام

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ۔ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عالمی یوم طلباء کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کامقصد معاشرے میں طلباء اور تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ طالب علم کی سوچ اور فکرسے کسی بھی قوم کے مستقبل کی راہ متعین ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی واحدکنجی ہے جوطلباء کے شعور کے بند دریچوں کے قفل کھولتی ہے۔

طلباء ملک کا روشن مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں۔پنجاب حکومت نے طلباء کوکوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ طلباء کو تعلیمی سہو لیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے بہتر اور محفوظ مستقبل کیلئے انہیں معیاری تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔صوبے میں فروغ تعلیم کیلئے اربوں روپے کے وسائل مختص کئے گئے ہیں۔ صوبے میں ذہین اور ہو نہار طلباوطالبات کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم وسیلہ طلبا کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اس فنڈ سے کروڑوں روپے کے وظائف پنجاب اور دیگر صوبوں کے غریب مگر ذہین طلبا و طالبات میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو نقد انعامات، لیپ ٹاپ دینے کے علاوہ مطالعاتی دورے پر بیرون ملک بھی بھیجا جاتا ہے۔صوبائی دارالحکومت میں جنوبی ایشیاء کا پہلا عالمی معیار کا نالج پارک بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔نالج پارک کے قیام کا منصوبہ طلبا ء کو بین الاقوامی معیار کی تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کی جانب اہم سنگ میل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…