جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

ملک بدری کا حکم ماننے سے انکار، پاک، ترک سکول اساتذہ ڈٹ گئے،بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاک، ترک اساتذہ نے حکومتی فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاک ٗترک سکولوں کے اساتذہ کو 20 نومبر سے پہلے ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ٗ ان سکولوں کی بندش کا کیس پہلے ہی عدالت میں چل رہا ہے تاہم حکومت نے ترک صدر کے دورہ پاکستان کے پیش نظر فیصلہ کرتے ہوئے 108 اساتذہ کو ملک بدری کے احکامات دئیے تھے۔دریں اثناء پشاور(این این آئی)پاک ترک اسکولوں کے اساتذہ کو ملک چھوڑنے کے حکم کے خلاف اساتذہ اورطلباء نے پاک ترک سکول کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔طلباء نے حیات آباد میں پاک ترک سکول کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ،

بچوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے اساتذہ کوواپس نہ بھجوائے جائے۔پاک ترک اسکولوں کے اساتذہ کو تین دن میں ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد پشاور میں درجنوں طلبہ کے والدین غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہو گئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے پاک ترک سکول اینڈ کالج کے ایک سو بیس اساتذہ کو ملک چھوڑنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے باعث پاک ترک میں زیر تعلیم طلباء کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ حکومتی فیصلے کے باعث زیر تعلیم طلباء کے والدین میں تشویش بڑھ گئی۔ والدین نے حکومتی فیصلہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کیاہے۔ دوسری جانب اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاک ترک سکول اینڈ کالج نجی ادارہ ہے، تعلیمی اداروں کی بندش سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں تاہم طلباء کا مستقبل داو پر لگ سکتا ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکول پاکستانی قوانین کے تحت چلایا جارہا ہے جو کہ پاک ترک ایجوکیشن فاونڈیشن کے نام سے رجسٹرڈ پاکستانی کمپنی کے پاس ہے۔کمپنی کے چیئرمین اور بورڈ اْف ڈائرکٹر میں شامل ارکان کا تعلق پاکستان سے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…