جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

اپنا یہ سسٹم ہمیں دے دیں،اہم ملک نے پاکستان سے خواہش کا اظہارکردیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )نائیجیرین قومی حج کمیشن نے وفاقی وزارت مذہبی امور ومذہبی ہم آہنگی سے رابطہ کیا ہے اور اس سے درخواست کی ہے کہ اسے پاکستان کے حالیہ حج آپریشن میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کے وضع کردہ حج مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم جیسا نظام تیار کرنے میں معاونت فراہم کی جائے۔ پی آئی ٹی بی کے حج نظام کو سعودی عرب اور پاکستان میں حجاج کرام کی بڑی تعداد نے بے حد سراہا تھا کیونکہ اس کی وجہ سے پاکستانی

عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات میں بہتری آئی ہے اور تاخیری حربوں کا خاتمہ ہوا ہے۔پی آئی ٹی بی کے اس نظام نے ہرمرحلے پر عازمینِ حج کو مکمل راہنمائی اور معاونت فراہم کی تھی۔حالیہ حج کے دوران آٹھ بینکوں کی7500شاخوں میں 15ہزار اہلکاروں اور افسروں نے اس نظام کے ذریعے دس روز میں عازمینِ حج کی رجسٹریشن اور45منٹ میں قرعہ اندازی کا کام مکمل کیا۔اس کام پر قبل ازیں تین ماہ لگ جاتے تھے۔اس

نظام نے امسال2لاکھ80ہزار617درخواستیں آن لائن وصول کیں اور ان میں سے 69ہزار534خوش نصیبوں کوقرعہ اندازی میں کامیاب قرار دیا گیا۔ یہ نظام پی آئی ٹی بی نے گذشتہ سال شروع کیا تھا جسے امسال مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔ پاکستانی حج سسٹم کی بدولت عازمینِ حج کے لئے فلائیٹ شیڈول اور عمارتوں کی تفویض کا کام دو دن میں مکمل کیا گیا۔نائیجیریا کے حج کمیشن کے ارکان نے حج کے موقع پرپاکستانی حج کمیشن کی کار

کردگی کوقریب سے دیکھا اور بے حد پسند کیا ۔ اس سے استفادہ کرنے کے لئے اب وفاقی وزارتِ مذہبی امور سے گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…