اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے نئی سیاسی جماعت کے ساتھ میدان میں آنے کا اعلان کر دیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حافظ سعید پر پابندی کا کوئی جواز نہیں ہے ‘ متحدہ قومی موومنٹ نہیں مہاجروں کے ساتھ ہمدردی ہے ان کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ تیسری قیادت ملک کیلئے ضروری ہے مگر عمران خان کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھ رہا‘ آصف زرداری اور نواز شریف پنگ پانگ کھیل رہے ہیں ‘ بال کبھی ادھر اور کبھی ادھر ہو رہی ہے ‘ 2018ء کے الیکشن کیلئے سب کو ساتھ ملا کر تیسری قوت بنانے کی کوشش کروں گا‘متحدہ کے ’’را‘‘ کے ساتھ روابط کا علم نہیں ‘باہر بیٹھ کر پارٹی نہیں چلا سکتا ‘پاکستان آ کر اپنی پارٹی کو فرنٹ سے لیڈ کروں گا تو بات بنے گی‘گولی کھانی ہے تو سامنے آنا پڑے گا‘ملک میں عدالتیں حکومت کے زیر اثر ہیں‘ نواز شریف کو پانامہ لیکس میں نااہل ہونا چاہیے‘ راحیل شریف کو مدت ملازمت توسیع ملنی چاہیے اور اگر توسیع ملے تو راحیل شریف کو قبول کرنی چاہیے۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے مہاجروں کے ساتھ ہمدردی ہے ان کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں ایم کیو ایم کیلئے نہیں۔ 2018ء کے انتخابات میں سب کو ساتھ ملا کر تیسری سیاسی قوت بنانے کی کوشش کروں گا۔ پرویز مشرف نے کہاکہ عمران خان کو تیسری قوت کے طو رپر ابھرتے ہوئے دیکھا مگر کامیاب ہوتے نہیں دیکھ رہا۔ آصف زرداری اور نواز شریف پنگ پانگ کھیل رہے ہیں۔ بال کبھی ادھر اور کبھی ادھر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتری کیلئے ملک کو پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے کلچر سے نکالنا ہو گا۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستان میں تیسری سیاسی قوت بنانا چاہتا ہوں ‘ 2018ء میں ایک نئی سیاسی جماعت کے ساتھ آؤں گا اور 2018ء کے الیکشن میں بھرپور حصہ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ہماری مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے تو وہ غلطی پر ہے حافظ سعید پر پابندی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ صدر پاکستان رہا ہوں ا یک لسانی پارٹی کا سربراہ کیسے بن سکتا ہوں۔ کسی علاقائی پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا۔ متحدہ اور پی ایس پی رہنماؤں سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…