لاہور (آئی این پی) لاہور کے علاقہ اقبال ٹا ؤن میں گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ کے پروفیسر را الطاف حسین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیاجبکہ وزیر اعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے ملزموں کی گر فتاری کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر را الطاف حسین اپنے بچے کو سکول چھوڑ کر واپس گھر جارہے تھے کہ اقبال ٹا ؤن میں سڑک پر دو
نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیاپولیس نے موقع پر پہنچ کرشواہد جمع کیے اورمقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پروفیسر را الطاف حسین کا قتل ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب شہبا زشریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے ملزموں کی گر فتاری کا حکم دیدیا ۔دریں اثناءوزیراعظم نوازشریف نے
بھی الطاف حسین کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ اداروں کو فوری طورپر ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔