بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کے زیرقبضہ ریاست کے نواب نے پاکستان سے مدد طلب کرلی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) نواب آف جونا گڑھ جہانگیر خان جی نے کہا ہے کہ 9 نومبر 1947ء کو بھارت نے جونا گڑھ پر زبردستی قبضہ کیا جو کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ور زی ہے ‘ جارحیت کے اس عمل کو دنیا کی کوئی کمیونٹی برداشت نہیں کر سکتی‘ جونا گڑھ کا کیس اقوام متحد میں موجود ہے ‘ نواب آف جونا گڑھ نے 1947ء میں پاکستان سے الحاق کیا تھا ‘ پاکستان کو اس فیصلہ پر بین الاقوامی ا ور مقامی سطح پر زیادہ سنجیدہ ہونا چاہیے ‘ دوسرے صوبوں کی طرح اسلام آباد میں ہاؤس آف جونا گڑھ بھی ہونا چاہیے۔

وہ منگل کو مسلم انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام مسٹ یونیورسٹی میں جونا گڑھ پر بھارت کے قبضے سے متعلق سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دادا جونا گڑھ کو تجارت کا مرکز بنانا چاہتے تھے ۔ جونا گڑھ اس وقت بہت ترقی کے حوالے سے بہت ایڈوانس ریاست تھی اور پانچویں امیر ترین ریاست تھی۔ تقسیم کے وقت نواب آف جونا گڑھ مہابت خان جی نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا مگر بھارت نے زبردستی فوج کے ذریعے جونا گڑھ پر قبضہ کر لیا۔ انہوں نے کہاکہ کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ بھارت ایسا کرے گا۔ جونا گڑھ کا کیس اقوام متحد میں موجود ہے پاکستان اسے سپورٹ کرتا ہے مگر حکومت کو اس مسئلہ پر زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ جونا گڑھ سے آئے ہوئے لوگوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر میجر جنرل (ر) علی باز نے کہا کہ 200 سال تک جونا گڑھ پر مسلم نوابوں کی حکمرانی کی ہے مگر کچھ دہائیوں سے جونا گڑھ کو بھولتے جا رہے ہیں۔ ہمیں نوجوان نسل کو جو نا گڑھ کے بارے میں آگاہی دینا چاہیے۔ قاس مسئلے پر سیمینار اور میٹنگز ہونی چاہئیں۔ سوشل میڈیا پر بھی اس مسئلے کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی پرنس عدنان اورنگزیب نے کہا کہ جونا گڑھ کا مسئلہ آہستہ آہستہ ہماری نظروں سے اوجھل ہوتا جا رہا ہے۔ جونا گڑھ کو اس وقت پاکستان کا پانچواں صوبہ ہونا چاہیے تھا۔ سابق وزیر قانون احمر بلال صوفی نے کہا کہ پاکستان کو جونا گڑھ کے معاملے پر جارحانہ پالیسی اپنانی چاہیے اور بین الاقوامی سطح پر جونا گڑھ کا مقدمہ لڑنا چاہیے

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…