بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بات بڑھ گئی،شاہ محمودقریشی نے عمران خان کو انتباہ کردیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)ترک صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی اجلاس میں شرکت یا عدم شرکت بارے منگل کو پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں گرما گرم بحث ہوئی ‘ قائدین دو گروپوں میں بٹ گئے ‘ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے دلائل کے دوران موقف اختیار کیا کہ اس فیصلے سے سیاسی اور سفارتی سطح پر پارٹی کو ناقال تلافی نقصان ہو گا۔ اس لئے مناسب ہو گا کہ عدم شرکت کے فیصلے پر نظر ثانی کر لی جائے

تاہم ان کی آواز نگار خانے میں طوطی کی آواز ثابت ہوئی۔ ذ رائع کے مطابق شاہ محمود قریشی ‘ چوہدری سرور اور شفقت حسین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اراکین اسمبلی عاطف سعید اور انجینئر علی محمد عدم شرکت کیلئے دلائل دیتے رہے۔ ایک موقع پر عمران خان نے اجلاس میں شرکت کی حمایت کرنے والے قائدین کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ اگر ساری پارٹی پارلیمنٹ جانے کی حمایت کر دے تب بھی وہ بدعنوان وزیر اعظم کی موجودگی میں ایوان میں نہیں جائیں گے۔ ایک موقع پر انہوں نے یہ آفر بھی کہ وہ نہیں جائیں گے اگر دیگر ارکان اسمبلی شرکت کرنا چاہتے ہیں تو بے شک چلے جائیں جس پر تمام ارکان نے کہاکہ وہ قائد کے بغیر کسی صورت اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ جس پر اجلاس میں عدم شرکت کا فیصلہ کیا گیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…