اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ پاکستان میں نے پاک ترک سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سکول کے132اساتذہ سمیت 417افراد کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں جبکہ ایک نئی فائونڈیشن معروف فاونڈیشن کی آج ہی رجسٹریشن کی گئی ہے اوریہ فائونڈیشن ہی اب پاک ترک سکولوں کاانتظام وانصرام چلائے گی ۔واضح رہے کہ پاک ترک سکولوں کے نیٹ ورک کوترک باغی رہنمافتح اللہ گولن چلارہے تھے اورامریکہ سے بھی ترکی نے باغی ترک باغی رہنمافتح اللہ گولن کی حوالگی کامطالبہ کررکھاہے جبکہ اس سے قبل ترکی نے ان سکولوں کی بندش کا مطالبہ کیاتھاجس پرپاکستان نے غورکرنے کےلئے وقت مانگاتھالیکن جبکہ ترک صدرطیب اردوان کی پاکستان آمد سے ایک روزقبل پاک ترک سکولوں کوچلانے والی فائونڈشن کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے ۔