بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انکار پر ترکی کا شدید ردعمل،تحریک انصاف کو جھٹکادیدیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ذرائع کے مطابق ترک سفیر نے طیب اردگان سے پی ٹی آئی وفد کی پارلیمنٹ سے باہر ملاقات کرانے سے معذرت کر لی ہے ،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے باہر پی ٹی آئی وفد کی ترک صدر سے ملاقات نہیں ہو سکتی ۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ،

اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت نے مشترکہ اجلاس میں جانے کی حمایت کی جبکہ عمران خان سمیت دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی مخالفت کی تاہم عمران خان کی تقریر کے بعد اراکین شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر راضی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مشترکہ اجلاس میں جانے یا نہ جانے کے معاملے پر پی ٹی آئی ارکنان تقسیم ہو گئے ہیں ، شاہ محمودقریشی،شیریں مزاری،شفقت محمود،سرورخان مشتر کہ اجلاس میں شرکت کے حامی ہیں

جبکہ جہانگیرترین،مرادسعید،علی محمدخان ودیگرنے اجلاس میں شرکت کی خالفت کی۔شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ اجلاس میں شرکت سے ترکی کواچھاپیغام ملے گاجبکہ سرور خان کا کہناتھا کہ ترک صدر کا خطاب سن کر تحریک انصاف اجلاس سے باہر آ جائے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت مشترکہ اجلاس میں جانے کی حامی تھی لیکن عمران خان کے خطاب کے بعد اپنا فیصلہ بدل لیاہے ۔عمران خان کاکہناتھا کہ جس پر کرپشن کا الزام ہو اس کے ساتھ بیٹھ کر تالیاں نہیں بجا سکتے ،پوری قوم کی نظریں پاناما پر ہیں ،پارلیمنٹ میں گئے تو غلط تاثر جائے گا ،پی ٹی آئی کی کامیاب مہم کے بعد وزیراعظم تیزیر سے تنہا ہو رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…