ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کابرداشت اوررواداری کے فروغ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ۔ر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے برداشت اوررواداری کے فروغ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام ،رواداری،برداشت اوراخوت کے رویوں کو فروغ دینے پر زوردیتا ہے۔ معاشرے میں عدم برداشت کے رویوں کے باعث بگاڑ پیدا ہوتا ہے لہٰذاموجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ معاشرے میںرواداری و برداشت کی اہمیت و افادیت کو بھر پورانداز سے اجاگرکیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ دن منانے کا بنیادی مقصد معاشرے میں برداشت، رواداری اورصبر و تحمل کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا رواداری ،تحمل اوراخوت کے جذبات کو فروغ دے کر پرامن معاشرہ تشکیل دیاجاسکتا ہے ۔جمہوری رویوں کو تقویت دینے سے بھی برداشت و رواداری کے جذبات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معاشرے میں رواداری کے جذبات کو پروان چڑھانے کیلئے اس کی اہمیت سے آگاہی دینا ضروری ہے ۔تعلیمی ادارے،جامعات اور دینی مدارس ،برداشت اورتحمل کے رجحان کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں ہر قسم کے تعصب کو ختم کرنے اور برداشت و رواداری کو فروغ دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار کرنے کے عزم کا اظہار کرناہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…