نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ نے کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اڑی حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ۔ ترجمان اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل کا حل مذاکرات کے راستے سے ہی نکالنا چاہیے۔ دونوں ممالک کے درمیان آپس میں بات چیت کے ذریعے لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان اقوام متحدہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں برہان وانی کی ہلاکت کے بعد صورتحال خراب ہوئی۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اڑی حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی گئی۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے حالیہ بیان کےمطابق پاکستان ایک نہیں کئی با ر بھارت سے مذاکرات کیلئے منانے کی کوشش کر چکا ہے تاہم بھارت کی جانب سے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظا ہرہ ہی دیکھنے کو ملا اور اس کے ساتھ ساتھ بھارت کی جانب سے پاکستان کو لائن آف کنٹرول پر لاشوں کے تحفے بھیجے جاتے رہے ۔
بھارت کےمکروہ عزائم خاک میں مل گئے ۔۔ اہم معاملے میں اقوام متحدہ نے پاکستان کو کلین چٹ دے دی
15
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں